لباس کے بیان میں लिबास और पोशाक के बारे में صاف چمڑے کا یا بالوں والا جوتا پہننا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے؟ تو انھوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلے بلکہ چاہیے کہ دونوں جوتے پہنے یا دونوں اتار دے۔“
|