فضیلتوں کا بیان फ़ज़ीलतों के बारे में مشرکوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (نبوت کی) نشانی (معجزہ، آیت) چاہنا پس نبی نے انھیں شق القمر (چاند کا پھٹ جانا) دکھلایا۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ چاند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(لوگو!) گواہ رہنا۔“
سیدنا عروہ البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ایک دینار دیا کہ ایک بکری خرید لاؤ۔ وہ گئے اور ایک دینار میں دو بکریاں خریدیں پھر ان میں سے ایک (بکری) ایک دینار میں بیچ ڈالی اور ایک بکری اور ایک دینار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تجارت میں برکت کی دعا کی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے عروہ کا یہ حال ہو گیا) کہ اگر وہ مٹی خریدتے تو اس میں بھی فائدہ ہوتا۔“
|