فضیلتوں کا بیان फ़ज़ीलतों के बारे में (قبیلہ) خزاعہ کا قصہ۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرو بن لحّی بن قمعہ بن خندف خزاعہ (قبیلہ خزاعہ) والوں کا باپ تھا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے عمرو بن عامر بن لحی خزاعی کو دیکھا کہ وہ اپنی انتڑیاں دوزخ میں کھینچ رہا تھا، اسی نے سب سے پہلے سائبہ کی رسم نکالی۔“
|