फ़ज़ीलतों के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
फ़ज़ीलतों के बारे में
آپ کا نام خاتم النبیین ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1475
Save to word مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اور دوسرے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک مکمل گھر بنایا اور بہت اچھا بنایا مگر ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی تو لوگ اس گھر میں جانے لگے اور تعجب کرنے لگے کہ یہ اینٹ کی جگہ اگر خالی نہ ہوتی تو کیسا اچھا مکمل گھر ہوتا۔
حدیث نمبر: 1476
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت میں اتنا زیادہ منقول ہے کہ .... مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ اور آخر میں فرمایا: وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.