عمرہ کے بیان میں उमरा के बारे में جب کوئی شخص حج یا عمرہ جہاد سے لوٹے تو وہ کیا کہے؟ “ हज्ज, उमरा या जिहाद से लौटने पर क्या कहना चाहिए ”
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جہاد سے یا حج سے یا عمرہ سے لوٹتے تو ہر بلند زمین پر تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے، اس کے بعد کہتے: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کو سزاوار ہے ہر طرح کی تعریف اور وہ ہر بات پر قادر ہے (ہم حج سے) واپس ہو رہے ہیں توبہ کرتے ہوئے، سجدہ کرتے ہوئے، اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی جماعتوں کو اسی اکیلے نے بھگا دیا۔“
|