نماز کا بیان नमाज़ के बारे में مسجد کی تعمیر کا بیان۔ “ मस्जिद बनाने के बारे में ”
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسجد کچی اینٹوں سے (تعمیر کی ہوئی تھی) اور اس کی چھت کھجور کی شاخوں کی تھی اور اس کے ستون کھجور کی لکڑی کے تھے تو امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس میں کچھ زیادتی نہیں کی اور امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس میں زیادتی کر دی اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی عمارت کے موافق کچی اینٹوں اور کھجور کی شاخوں سے بنایا اور اس کے ستون پھر لکڑی کے لگائے۔ اس کے بعد امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کو بدل دیا اور اس میں بہت سی زیادتی کر دی اور اس کی دیوار منقش پتھروں اور گچ کی بنائی اور اس کی چھت ساگواں (ایک قسم کی لکڑی) سے بنائی۔
|