وضو کا بیان वुज़ू के बारे में نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے وضو (سے بچے ہوئے پانی) کو ایک بیہوش (شخص) پر چھڑکنا۔ “ नबी ﷺ ने एक बेहोश व्यक्ति पर अपना वुज़ू का बचा हुआ पानी छिड़का ”
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور میں (ایسا سخت) بیمار تھا کہ (کوئی بات) سمجھ نہ سکتا تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور اپنے وضو سے (بچا ہوا پانی) میرے اوپر ڈالا تو میں ہوش میں آ گیا اور میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! (میری) میراث کس کے لیے ہے؟ میرا تو صرف ایک کلالہ وارث ہے۔ پس فرائض کی آیت نازل ہوئی۔
|