وضو کا بیان वुज़ू के बारे में جو نجاستیں گھی میں اور پانی میں پڑ جائیں (ان کا کیا حکم ہے؟)۔ “ यदि घी और पानी में अपवित्र चीज़ गिर जाए तो उनका क्या हुक्म है ? ”
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو گھی میں گر گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو نکال دو اور اس کے (گرنے کی جگہ) کے اردگرد جس قدر (گھی) ہو وہ بھی نکال دو اور باقی کھا گھی لو۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو جو زخم اللہ کی راہ میں لگایا جاتا ہے وہ قیامت کے دن اپنی اسی (تروتازگی کی) حالت میں ہو گا (جیسا کہ اس وقت تھا) جب وہ لگایا گیا تھا (یعنی) خون بہے گا۔ رنگ تو خون کا سا ہو گا اور اس کی خوشبو مشک کی سی ہو گی۔“
|