وضو کا بیان वुज़ू के बारे में عورتوں کا پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جانا (جائز ہے)۔ “ महिलाओं को शौच के लिए घर से बाहर निकलने की अनुमति है ”
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں رات کو جب پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جاتی تھیں، تو مناصع کی طرف نکل جاتی تھیں اور مناصع (کے معنی ہیں) فراخ ٹیلہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کو پردہ کرائیے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایسا) نہ کرتے تھے۔ تو ایک شب عشاء کے وقت ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا (یعنی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی باہر نکلیں اور وہ دراز قد عورت تھیں تو انھیں عمر رضی اللہ عنہ نے محض اس خواہش سے کہ پردہ (کا حکم) نازل ہو جائے، پکارا کہ آگاہ ہو اے سودہ! ہم نے تمہیں پہچان لیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے پردہ (کا حکم) نازل فرما دیا۔
|