وضو کا بیان वुज़ू करने के बारे में وضو میں ناک میں پانی ڈالنا اور اسے جھاڑنا چاہیئے “ वुज़ू में नाक में पानी डालना और झाड़ना चाहिए ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے تو ناک چھنک کر صاف کرے اور جو ڈھیلے سے استنجا کرے تو طاق عدد یعنی تین پانچ ڈھیلے استعمال کرے۔“
تخریج الحدیث: «75- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 19/1 ح 33، ك 2 ب 1 ح 3) التمهيد 12/11، الاستذكار: 37، و أخرجه مسلم (237) من حديث مالك به ورواه البخاري (161) من حديث ابن شهاب الزهري به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے تو اپنی ناک میں پانی داخل کرے، پھر ناک جھاڑ کر صاف کرے اور ڈھیلوں سے استنجا کرے تو طاق ڈھیلے استعمال کرے۔“
تخریج الحدیث: «320- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 19/1 ح 32، ك 2 ب 1 ح 2) التمهيد 227/18، الاستذكار: 45، و أخرجه البخاري (162) من حديث مالك به مطولا، وفي رواية يحيي بن يحيي: ”ثم لينشر“.»
|