وضو کا بیان वुज़ू करने के बारे में تکلیف کے وقت مکمل وضو کرنے کی فضیلت “ तकलीफ़ में पूरा वुज़ू करने की फ़ज़ीलत ( अच्छाई ) ”
اور اس سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتا دوں جس کے ذریعے سے اللہ خطائیں مٹاتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ تکلیف کے وقت پورا وضو کرنا، مسجدوں کی طرف قدموں کے ساتھ کثرت سے چلنا اور نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، یہ «رباط» (جہاد کی تیاری) ہے، یہ «رباط» ہے، یہ «رباط» ہے۔“
تخریج الحدیث: «134- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 161/1 ح 385، ك 9 ب 18 ح 55) التمهيد 222/20، الاستذكار: 355، و أخرجه مسلم (251) من حديث مالك به.»
|