Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
وضو کا بیان
وضو میں ناک میں پانی ڈالنا اور اسے جھاڑنا چاہیئے
حدیث نمبر: 62
320- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إذا توضأ أحدكم فليجعل فى أنفه ماء ثم ليستنثر، ومن استجمر فليوتر.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے تو اپنی ناک میں پانی داخل کرے، پھر ناک جھاڑ کر صاف کرے اور ڈھیلوں سے استنجا کرے تو طاق ڈھیلے استعمال کرے۔

تخریج الحدیث: «320- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 19/1 ح 32، ك 2 ب 1 ح 2) التمهيد 227/18، الاستذكار: 45، و أخرجه البخاري (162) من حديث مالك به مطولا، وفي رواية يحيي بن يحيي: ”ثم لينشر“.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح