وضو کا بیان वुज़ू करने के बारे में سمندر کے پانی سے وضو کرنا “ समुद्र के पानी स वुज़ू करना ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اللہ! ہم سمندر میں سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے جاتے ہیں، اگر ہم اس سے وضو کریں تو پیاسے رہ جاتے ہیں، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (سمندر) کا پانی پاک اور اس کا مردار (مچھلی) حلال ہے۔“
تخریج الحدیث: «272- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 22/1 ح 40، ك 2 ب 3 ح 12) التمهيد 217/16، الاستذكار: 43، و أخرجه أبوداود (83) و الترمذي (69 وقال: حسن صحيح) و النسائي (50/1 ح 59) وابن ماجه (386) كلهم من حديث مالك به وصححه ابن خزيمة (111) وابن حبان (الموارد: 119)، من رواية يحييٰ بن يحييٰ وجاء فى الأصل: ”صفوان عن سليم“ وهو خطأ، وفي رواية يحيي: ”هو الظهور“ إلخ»
|