وضو کا بیان वुज़ू करने के बारे में شرمگاہ چھونے سے وضو ضروری ہے “ गुप्त अंग को छूने से वुज़ू टूट जाता है ”
عروہ بن الزبیر (رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ میں مروان بن الحکم (الاموی) کے پاس گیا تو ہم نے مذاکرہ کیا کہ کس چیز سے وضو (لازم) ہوتا ہے، تو مروان نے کہا: ذکر (آلہ تناسل) کو چھونے سے وضو (ضروری) ہے۔ عروہ نے کہا: مجھے اس کا علم نہیں ہے، تو مروان نے کہا: مجھے بسرہ بنت صفوان (رضی اللہ عنہا) نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے ذَکر کو چھوئے تو وضو کرے۔“
تخریج الحدیث: «304- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 42/1 ح 88، ك 2 ب 15 ح 58) التمهيد 183/17، الاستذكار: 78، و أخرجه أبوداود (181) من حديث مالك، و النسائي (100/1 ح 163) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن مالك به وسنده حسن وقواه ابن الملقن فى تحفة المحتاج (151/1 ح 25) وللحديث شواهد كثيرة وزاد فى الأصل هاهنا بعده: ”وسلم“!»
|