غسل کا بیان ग़ुस्ल करने के बारे में دوران غسل بات چیت کرنا “ ग़ुस्ल करते यानि नहाते समय बातचीत करना ”
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں (مکہ کی) فتح والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرما رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کپڑے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پردہ کر رکھا تھا، تو میں نے سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: میں ابوطالب کی بیٹی ام ہانی ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام ہانی کو خوش آمدید۔“ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے غسل سے فارغ ہوئے تو کھڑے ہو کر ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے آپ نے آٹھ رکعات پڑھیں، پھر فارغ ہوئے، تو میں نے کہا: یا رسول اللہ! میری ماں کے بیٹے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اس آدمی فلاں بن ہبیرہ کو قتل کریں گے جسے میں نے پناہ دے رکھی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام ہانی! جسے تم نے پناہ دی ہے ہم اسے پناہ دیتے ہیں۔“ ام ہانی نے فرمایا: اور یہ چاشت کا وقت تھا۔
تخریج الحدیث: «421- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 152/1 ح 356، ك 9 ب 8 ح 28) التمهيد 186/21، الاستذكار: 329 و أخرجه البخاري (357) ومسلم (336/82 بعد ح 819) من حديث مالك به.»
|