غسل کا بیان ग़ुस्ल करने के बारे में حیض کے خون کو کھرچنا اور دھونا چاہئے “ माहवारी के ख़ून को खुरचना और धोना चाहिए ”
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسول اللہ! یہ فرمایئے کہ اگر ہم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے تو وہ کیا کرے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے تو وہ اسے کھرچ لے پھر اس پر پانی بہا دے تاکہ اس میں نماز پڑھ سکے۔“
تخریج الحدیث: «480- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 60/1، 61 ح 131، ك 2 ب 28 ح 103، وفي سنده خطأ فاحش) التمهيد 228/22، 229، الاستذكار: 110 و أخرجه مسلم (291) من حديث مالك به.»
|