غسل کا بیان ग़ुस्ल करने के बारे में حیض اور استحاضہ کا بیان “ माहवारी के बारे में ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں پاک ہی نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رگ (کا خون) ہے حیض نہیں ہے۔ جب حیض (کا وقت) آئے تو نماز چھوڑ دو، پھر جب اس کے حساب سے دن گزر جائیں تو اپنے سے خون دھو کر نماز پڑھو۔“
تخریج الحدیث: «451- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 61/1 ح 132، ك 2 ب 29 ح 104) التمهيد 102/22، 103 الاستذكار: 111 و أخرجه البخاري (306) من حديث مالك به وفي رواية يحيي بن يحيي: ”لَيْسَتْ“.»
|