غسل کا بیان ग़ुस्ल करने के बारे में غسل جنابت کا طریقہ “ ग़ुस्ल जनाबत ! नापाक होने के बाद नहाने का तरीक़ा ”
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت فرماتے تو ابتدا میں دونوں ہاتھ دھوتے، پھر نماز جیسا وضو کرتے پھر اپنی انگلیاں پانی میں داخل کر کے بالوں کی جڑوں تک خلال کرتے، پھر اپنے ہاتھ کے ساتھ سر پر تین دفعہ پانی ڈالتے، پھر سارے جسم پر پانی بہاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «449- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 44/1 ح 96، ك 2 ب 17 ح 67) التمهيد 92/22، الاستذكار: 83 و أخرجه البخاري (248) من حديث مالك به ورواه مسلم (316) من طريق آخر عن هشام بن عروه به وصرح بالسماع عنده وهو بري من التدليس والحمد للہ.»
|