غسل کا بیان ग़ुस्ल करने के बारे में رات کو جنبی ہو جائے تو کیا کرے؟ “ रात को अगर नापाक हो जाए तो क्या करे ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ وہ (بعض اوقات) رات کو جنبی ہو جاتے ہیں (تو کیا کریں؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کرو اور اپنی شرمگاہ (ذکر) دھو لو پھر سو جاؤ۔“
تخریج الحدیث: «280- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 47/1 ح 105، ك 2 ب 19 ح 76) التمهيد 33/17، الاستذكار: 90 و أخرجه البخاري (290) و مسلم (306/25) من حديث مالك به.»
|