كتاب الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جہاد کے احکام و مسائل 38. باب مَا جَاءَ فِي تَلَقِّي الْغَائِبِ إِذَا قَدِمَ باب: آنے والے کے استقبال کا بیان۔
سائب بن یزید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک سے واپس آئے تو لوگ آپ کے استقبال کے لیے ثنیۃ الوداع تک نکلے: میں بھی لوگوں کے ساتھ نکلا حالانکہ میں کم عمر تھا۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجہاد 196 (3082)، والمغازي 82 (4426)، سنن ابی داود/ الجہاد 176 (2779)، (تحفة الأشراف: 3800) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|