كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: فضائل جہاد 6. باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا باب: مجاہد اور غازی کا سامان تیار کرنے کی فضیلت کا بیان۔
زید بن خالد جہنی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کا سامان سفر تیار کیا حقیقت میں اس نے جہاد کیا اور جس نے غازی کے اہل و عیال میں اس کی جانشینی کی (اس کے اہل و عیال کی خبرگیری کی) حقیقت میں اس نے جہاد کیا“۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے، یہ دوسری سند سے بھی آئی ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجہاد 38 (2843)، صحیح مسلم/الإمارة 38 (1893)، سنن ابی داود/ الجہاد (2509)، سنن النسائی/الجہاد 44 (3182)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 3 (2759) (تحفة الأشراف: 3747)، و مسند احمد (4/115، 116، 117)، و (1925، 193)، سنن الدارمی/الجہاد 27 (2463) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2759)
زید بن خالد جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مجاہد کا سامان سفر تیار کیا، یا اس کے گھر والے کی خبرگیری کی حقیقت میں اس نے جہاد کیا“۔
یہ حدیث حسن ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 3761) (صحیح بما قبلہ) (سند میں ”محمد بن ابی لیلیٰ“ ضعیف ہیں، مگر پچھلی سند صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح بما قبله (1628)
اس سند سے بھی زید بن خالد جہنی سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: **
زید بن خالد جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مجاہد کا سامان سفر تیار کیا حقیقت میں اس نے جہاد کیا اور جس نے غازی کے گھر والے کی خبرگیری کی حقیقت میں اس نے جہاد کیا“۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 1628) (صحیح)»
|