كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: فضائل جہاد 8. باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْغُبَارِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ باب: جہاد کے غبار کی فضیلت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ڈر سے رونے والا جہنم میں داخل نہیں ہو گا یہاں تک کہ دودھ تھن میں واپس لوٹ جائے، (اور یہ محال ہے) اور جہاد کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہوں گے“ ۱؎۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الجہاد (3109)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 9 (2774)، (تحفة الأشراف: 14283)، و مسند احمد (2/505)، ویأتي في الزہد برقم 2311) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جس طرح دنیا و آخرت ایک دوسرے کی ضد ہیں کہ دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے، اسی طرح راہ جہاد کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3828)، التعليق الرغيب (2 / 166)
|