جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ، الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَمَا يُحْتَاجُ فِيهِمَا مِنَ السُّنَنِ عیدالفطر، عیدالاضحٰی اور جو اُن میں جو ضروری سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 928. (695) بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا عَلَى الْأَرْضِ إِذَا لَمْ يَكُنْ بِالْمُصَلَّى مِنْبَرٌ جب عید گاہ میں منبر نہ ہو تو زمین پر کھڑے ہو کر خطبہ دینے کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید والے دن اپنی سواری پر خطبہ ارشاد فرمایا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس لفظ کے دو معنی ہو سکتے ہیں کہ ایک یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا، بیٹھ کر خطبہ نہیں دیا۔ دوسرا معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر خطبہ دیا (منبر پر نہیں دیا) جیسا کہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے مروان کو (عیدگاہ کی طرف) منبر نکالنے پر روکا تھا اور اُس سے فرمایا تھا کہ (عہد نبوی میں) منبر نہیں نکالا جاتا تھا۔
تخریج الحدیث:
|