كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ ذکر الہی، دعا، توبہ، اور استغفار 22. باب فَضْلِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ: باب: سبحان اللہ وبحمدہ کی فضیلت۔
وہیب نے کہا: ہمیں سعید جریری نے ابو عبداللہ جسری سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابن صامت سے اور انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: (اللہ کے ذکر کے لیے) کون سا کلمہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جسے اللہ نے اپنے فرشتوں کے لیے یا (ان سمیت) اپنے تمام بندوں کے لیے منتخب فرمایا ہے: سبحان اللہ وبحمدہ "میں (ہر نعمت کے لیے) اللہ کی حمد کے ساتھ ہر ناشایان چیز سے اس کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں۔"
شعبہ نے جریر سے، انہوں نے ابوعبداللہ جسری سے جو عنزہ قبیلے سے تھے، انہوں نے عبداللہ بن صامت سے اور انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کیا میں تمہیں وہ کلمہ نہ بتاؤں جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟" میں نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے وہ کلمہ بتائیے جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سےزیادہ محبوب کلمہ سبحان اللہ وبحمدہ ہے۔
|