صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
مشروبات کا بیان
The Book of Drinks
5. باب كَرَاهَةِ انْتِبَاذِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ مَخْلُوطَيْنِ:
5. باب: کھجور اور انگور کو ملا کر بھگونا مکروہ ہے۔
Chapter: It is disliked to make Nabidh by mixing dried dates and raisins
حدیث نمبر: 5145
Save to word اعراب
حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا جرير بن حازم ، سمعت عطاء بن ابي رباح ، حدثنا جابر بن عبد الله الانصاري : ان النبي صلى الله عليه وسلم " نهى ان يخلط الزبيب والتمر والبسر والتمر ".حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يُخْلَطَ الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ وَالْبُسْرُ وَالتَّمْرُ ".
جریر بن حازم نے کہا: میں نے عطاء ابن ابی رباح سے سنا، کہا: ہمیں حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں اور کشمش اور کچی کھجوروں اورپختہ کھجوروں کو ملا کر مشروب بنانے سے منع فرمایا۔ (کیونکہ تھوڑی ہی دیر میں اس کا خمیر اٹھ جاتاہے اور یہ شراب میں تبدیل ہوجاتاہے۔)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوہاروں اور کشمش اور کچی پکی کھجور اور چھوہاروں کو ملانے سے منع فرمایا۔ یعنی ان کو ملا کر نبیذ بنانا جائز نہیں ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1986

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

   صحيح البخاري5601جابر بن عبد اللهعن الزبيب والتمر البسر والرطب
   صحيح مسلم5145جابر بن عبد اللهأن يخلط الزبيب والتمر البسر والتمر
   صحيح مسلم5146جابر بن عبد اللهأن ينبذ التمر والزبيب جميعا نهى أن ينبذ الرطب والبسر جميعا
   صحيح مسلم5147جابر بن عبد اللهلا تجمعوا بين الرطب والبسر الزبيب والتمر نبيذا
   صحيح مسلم5148جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ الزبيب والتمر جميعا نهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا
   جامع الترمذي1876جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا
   سنن أبي داود3703جابر بن عبد اللهينتبذ الزبيب والتمر جميعا نهى أن ينتبذ البسر والرطب جميعا
   سنن النسائى الصغرى5558جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ الزبيب والتمر جميعا نهى أن ينبذ البسر والتمر جميعا
   سنن النسائى الصغرى5556جابر بن عبد اللهنهى عن خليط التمر والزبيب البسر والرطب
   سنن النسائى الصغرى5557جابر بن عبد اللهلا تخلطوا الزبيب والتمر البسر والتمر
   سنن النسائى الصغرى5562جابر بن عبد اللهالتمر والزبيب التمر والبسر أن ينبذا جميعا
   سنن النسائى الصغرى5564جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ الزبيب والبسر جميعا نهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا
   سنن ابن ماجه3395جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ التمر والزبيب جميعا نهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5145 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5145  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
چونکہ دو چیزیں ملا کر نبیذ بنانے سے اس میں شدت اور نشہ جلد پیدا ہو جاتا ہے،
اس لیے آپ نے سد ذریعہ کے طور پر اس سے منع فرمایا،
بقول علامہ عینی،
ائمہ حجاز،
مالک،
شافعی اور احمد کے نزدیک یہ فعل حرام ہے اور بقول علامہ نووی یہ سد ذریعہ کے لیے ہے،
اس لیے نہی تنزیہی ہے،
جب تک سکر پیدا نہ ہو،
حرام نہیں ہے،
شافعی اور جمہور علماء کا قول یہی ہے،
بعض مالکیہ کے نزدیک حرام ہے اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں ہے،
علامہ تقی نے کراہت تنزیہ کے قول کو ترجیح دی ہے،
(تکملہ ج 3 ص 619)
۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5145   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3703  
´کشمش اور کھجور کو یا کچی اور پکی کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کشمش اور کھجور کو ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، نیز کچی اور پکی کھجور ملا کر نبیذ بنا نے سے منع فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3703]
فوائد ومسائل:
فائدہ: نہایہ ابن اثیر میں بیان کردہ شرح کے مطابق جاہلی دور میں نشہ آور نبیذ بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی تھا کہ کشمش اور کھجور یا پختہ تازہ کھجور اور نیم پختہ کھجور کا گودا پانی میں ملاکر اسے ابالا جاتا۔
پھر اسے اتنی دیر کےلئے رکھ دیا جاتا تھا کہ اس میں شدت آجائے۔
لیث بن سعد سے مروی ہے کہ دو الگ الگ چیزیں ملنے سے بہت جلد شدت آجاتی تھی۔
اور مشروب نشہ آور ہوجاتا تھا۔
اس لئے اس طرح کی نبیذ سے منع کردیا گیا۔
حدیث نمبر 3706 میں بالوضاحت اسی عمل کو بیان بھی کیا گیا ہے۔
اس سے بھی روکا گیا ہے، البتہ اگر پھلوں کے گودے اس طرح سے ملائےجایئں کہ تخمیر کا عمل پیدا نہ ہو تو اس میں حرج نہیں۔
جیسا کہ حدیث نمبر 3707۔
3708 سے واضح ہوتا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3703   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3395  
´دو چیز کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت۔`
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور اور انگور کو ملا کر، اور کچی کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3395]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
پانی میں کھجوریں چھوہارے یا منقیٰ ڈال کر رکھ دیا جائے۔
تو رات بھر میں ان کی مٹھاس پانی میں حل ہو کرمیٹھا مشروب تیار ہوجاتا ہے۔
اسے نبیذ کہتے ہیں۔
یہ حلال مشروب ہے کیونکہ اس میں نشہ نہیں ہوتا۔

(2)
دو طرح کی چیزیں ملا کر نبیذ بنانے سے اس میں جلدی نشہ پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اس لئے اس سے پرہیز کرناچاہیے۔

(3)
جس جائز کام کے نتیجے میں ناجائز کام کاارتکاب ہوجانے کا خطرہ ہو اس جائز کام سے بھی پرہیز کرنا بہتر ہے۔

(4)
سردیوں میں زیادہ دیر تک بھگونے سے بھی نشہ پیدا ہونے کاخطرہ کم ہوتا ہے۔
جب کہ گرمی کے موسم میں جلدی حالت بدل جاتی ہے۔
اس کا اندازہ اس کے ذائقے سے ہوتا ہے۔
اگر مشروب میٹھا ہو تو پی لینا چاہیے۔
اور اگر ذائقہ تبدیل ہوکرتلخی اور کڑواہٹ محسوس ہوتو پھینک دینا چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3395   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1876  
´گدر (ادھ پکی) کھجور اور خشک کھجور ملا کر نبیذ بنانے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «گدر» (ادھ پکی) کھجور اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1876]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کیوں کہ خلیط ہونے (دونوں کے مل جانے) سے اس میں تیزی سے نشہ پیدا ہوتا ہے،
باوجودیکہ اس کا رنگ نہیں بدلتا ہے،
اس لیے پینے والا یہ سمجھ بیٹھتا ہے کہ ابھی یہ نشہ آور نہیں ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1876   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5147  
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبیذ بنانے کے لیے رطب و بسر اور زبیب و تمر کو جمع نہ کرو۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5147]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
رطب:
تازہ کھجور۔
(2)
بسر:
کچی پکی۔
رطب دونوں کو ملا کر نبید بنانے سے منع فرمایا۔
فوائد ومسائل:
نبیذ یہ ہے کہ پانی میں ان اشیاء کو بھگو دیا جاتا ہے،
کچھ وقت گزرنے کے بعد ان کی مٹھاس پانی کے اندر پیدا ہو جاتی ہے اور یہ نشہ آور ہونے سے پہلے پہلے پیا جا سکتا ہے،
الگ الگ بھگونے سے جلد نشہ نہیں پیدا ہوتا،
اگر دو چیزوں کو ملا دیا جائے تو جلد نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5147   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.