مختصر حصن المسلم کل احادیث 276 :حدیث نمبر
مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
विभिन्न
50. ناپسندیدہ واقعہ یا بےبسی کی دعا​
बुरी घटना या बेबसी की दुआ
حدیث نمبر: 157
Save to word اعراب Hindi
قدر الله وما شاء فعل قَدَرُ اللهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ
اللہ نے تقدیر میں لکھ دیا اور جو چاہا کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اور طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کے ہاں پسندیدہ ہے۔ اور ہر ایک میں بھلائی ہے، جو چیز تجھے نفع دے اس کی حرص کرو، اللہ سے مدد مانگتے رہو، عاجز نہ بنو، اور اگر تجھے کوئی نقصان دہ معاملہ پہنچے تو یہ مت کہو، اگر میں اس طرح کرتا تو اس طرح ہو جاتا، لیکن یہ کہو، اللہ تعالیٰ نے اسے تقدیر میں لکھ دیا تھا اور جو چاہا کیا، کیونکہ اگر شیطان کے عمل کا دروازہ کھولتا ہے۔ [صحيح مسلم: 2664]
51. جس کے ہاں بچہ پیدا ہو اسے مبارکباد دینا
बच्चे के जन्म पर बधाई की दुआ
حدیث نمبر: 158
Save to word اعراب Hindi
«بارك الله لك في الموهوب لك وشكرت الواهب وبلغ اشده ورزقت بره «بَارَكَ اللَّهُ لَك فِي الْمَوْهُوبِ لَك وَشَكَرْت الْوَاهِبَ وَبَلَغَ أَشُدَّهُ وَرُزِقْت بِرَّهُ
اللہ تعالیٰ تجھے عطا کردہ بچے میں تیرے لئے برکت کرے، تو دینے والے کا شکر ادا کرے، یہ بچہ جوانی کی عمر کو پہنچے، اور تجھے اس کی بھلائی نصیب ہو۔ دوسرا شخص اس کے جواب میں کہے: «بَارَكَ اللَّهُ لَك وَبَارَكَ عَلَيْك أَوْ جَزَاك اللَّهُ خَيْرًا و رَزَقَك اللَّهُ مِثْلَهُ وَاَجَزَلَ ثَوَابَك» اللہ تجھے برکت دے تیرے اوپر برکت نازل کرے، اللہ تجھے بہترین جزا دے، اللہ تجھے اس جیسا عطا کرے اور تجھے پورا ثواب عطا فرمائے۔ یہ امام نووی کا قول ہے، حدیث نہیں ہے۔ [الاذكار للعودي: قبل ح 834، باب استحاب التهنه و جواب المهنه]
52. بچوں کو کن کلمات کے ساتھ پناہ دی جائے​
बच्चों को किन शब्दों के साथ शरण दी जाए
حدیث نمبر: 159
Save to word اعراب Hindi
اعيذكما بكلمات اللٰه التامة من كل شيطان وهامة، ومن كل عين لامة أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان کلمات کے ساتھ پناہ دیا کرتے تھے: میں تم دونوں کو اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں۔
صحیح بخاری میں یہ دعا الفاظ کے کچھ اختلاف کے ساتھ آئی ہے۔ «اعيذ كما» کے بجائے «اعوذ» کے الفاظ ہیں۔ [صحيح بخاري: 3371، سنن ترمذي: 2060]
53. مریض کی عیادت کے وقت کی دعا​
रोगी से मिलते समय की दुआ
حدیث نمبر: 160
Save to word اعراب Hindi
لا باس، طهور إن شاء اللٰه لاَ بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَٰهُ
کوئی پریشانی نہیں اگر اللہ نے چاہا تو یہ بیماری (گناہوں سے) پاک کرنے والی ہے۔ [صحيح بخاري: 5656]
حدیث نمبر: 161
Save to word اعراب Hindi
اسال اللٰه العظيم رب العرش العظيم ان يشفيك أَسْأَلُ اللَٰهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ
میں عظمت والے اللہ اور عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے۔ (سات مرتبہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مریض جس کی موت کا وقت نہ آ پہنچا ہو، اسے ان کلمات کے ساتھ سات مرتبہ دعا دی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے شفا عطا فرما دیتا ہے۔ [صحيح، سنن ابي داؤد: 3106، سنن ترمذي: 2083، المستدرك للحاكم: 342/1ح1368، موردالظمان: 714، وفي المثن نظر]
54. بیمار کی تیمارداری کرنے کی فضیلت​
रोगी की सेवा करने का पुण्य
حدیث نمبر: 162
Save to word اعراب Hindi
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان اپنے مسلمان بھائی کی تیمارداری کے لئے جاتا ہے تو وہ جنت کے پھلوں میں چلتا ہے اور جب وہ اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو اسے رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اگر یہ صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ شام ہو جائے اور اگر شام کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ صبح ہو جائے۔ [صحيح مسلم: 2568 حسن، سنن ابي داؤد: 3098، سنن ترمذي: 967، 969، سنن ابن ماجه: 1442، مسند احمد: 1 / 81، موارد الظمان: 710 ]
55. زندگی سے مایوس مریض کے لئے دعا
जीवन से निराश रोगी के लिए दुआ
حدیث نمبر: 163
Save to word اعراب Hindi
اللٰهم اغفر لي وارحمني والحقني بالرفيق الاعلى اللَٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الأَعْلَى
اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما اور مجھے رفیق اعلی سے ملا دے۔ [صحيح بخاري: 5674]
حدیث نمبر: 164
Save to word اعراب Hindi
لا إلٰه إلا اللٰه، إن للموت سكرات لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ، إِنَّ لِلْمَوْتِ سَكَرَاتٍ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے وقت دونوں ہاتھوں کو پانی میں داخل کرتے، اپنے چہرے پر پھیرتے اور فرماتے: اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، یقیناً موت کے لئے سختیاں ہیں۔ [صحيح بخاري: 4449]
حدیث نمبر: 165
Save to word اعراب Hindi
لا إلٰه إلا اللٰه واللٰه اكبر، لا إلٰه إلا اللٰه وحده، لا إلٰه إلا اللٰه وحده لا شريك له، لا إلٰه إلا اللٰه له الملك وله الحمد، لا إلٰه إلا اللٰه ولا حول ولا قوة إلا باللٰه لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَاللَٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ [اسناده ضعيف، سنن ترمذي: 3430، سنن ابن ماجه: 3794]
56. قریب المرگ کو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ» کی تلقین
रोगी को कलमा «ला इलाहा इल्लल्लाह» पढ़ने को कहना
حدیث نمبر: 166
Save to word اعراب Hindi
​آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کا آخری کلام «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ» ہو وہ جنت میں جائے گا۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 3116، مسند احمد: 247/5]

Previous    13    14    15    16    17    18    19    20    21    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.