مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
بچوں کو کن کلمات کے ساتھ پناہ دی جائے
حدیث نمبر: 159
أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان کلمات کے ساتھ پناہ دیا کرتے تھے: ”میں تم دونوں کو اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں۔“
صحیح بخاری میں یہ دعا الفاظ کے کچھ اختلاف کے ساتھ آئی ہے۔ «اعيذ كما» کے بجائے «اعوذ» کے الفاظ ہیں۔ [صحيح بخاري: 3371، سنن ترمذي: 2060]