سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
फ़ज़िलतें, विशेषताएं, कमियां और बुराइयाँ
2299. سیدنا زید بن عمرو رضی اللہ عنہ کی فضیلت
“ हज़रत ज़ैद बिन अमरो रज़ि अल्लाहु अन्ह की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 3496
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" دخلت الجنة فرايت لزيد بن عمرو بن نفيل درجتين".-" دخلت الجنة فرأيت لزيد بن عمرو بن نفيل درجتين".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا اور زید بن عمرو بن نفیل کے دو درجے دیکھے۔
2300. سیدنا حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
“ हज़रत हारिसा बिन सराक़ा रज़ि अल्लाहु अन्ह की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 3497
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يا ام حارثة! إنها ليست بجنة واحدة ولكنها جنان كثيرة وإن حارثة لفي افضلها، او قال: في اعلى الفردوس".-" يا أم حارثة! إنها ليست بجنة واحدة ولكنها جنان كثيرة وإن حارثة لفي أفضلها، أو قال: في أعلى الفردوس".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ جاسوسی کے لیے نکلے، اچانک ایک تیر لگا اور وہ شہید ہو گئے۔ ان کی ماں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ جانتے ہیں کہ حارثہ کا میرے ہاں کیا مقام تھا، اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کرتی ہوں، وگرنہ آپ دیکھیں گے کہ میں (‏‏‏‏اس کی جدائی پر) کیا کرتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ ام حارثہ! جنت ایک نہیں ہے بلکہ کئی جنتیں ہیں اور (‏‏‏‏تیرا بیٹا) حارثہ جنت کے افضل یا فردوس کے اعلیٰ حصے میں ہے۔ ‏‏‏‏
2301. مدینہ منورہ کی فضیلت
“ मदीना मुनव्वरा की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 3498
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إنما المدينة كالكير تنفي خبثها، وينصع طيبها".-" إنما المدينة كالكير تنفي خبثها، وينصع طيبها".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک بدو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اسلام پر بیعت کی، لیکن اسے مدینہ میں بخار ہو گیا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے میری بیعت واپس کر دو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کر دیا۔ وہ دوسری مرتبہ آیا اور کہا: مجھے میری بیعت واپس کر دو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کر دیا۔ وہ تیسری دفعہ آیا اور کہا: مجھے میری بیعت واپس کر دو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کر دیا (‏‏‏‏بالآخر اجازت نہ ملنے کے باوجود) وہ بدو مدینہ منورہ سے نکل گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مدینہ تو دھونکنی اور بھٹی ہے، یہ خبیث چیز کی نفی کر دیتا ہے اور طیب چیز کو نکھارتا ہے۔ ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 3499
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إنها طيبة، تنفي الخبث؛ كما تنفي النار خبث الفضة).- (إنها طَيْبةُ، تَنفِي الخَبَثَ؛ كما تنفِي النارُ خَبَثَ الفِضّةِ).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (‏‏‏‏مدینہ) طیبہ ہے، یہ (‏‏‏‏گناہوں کی) خباثت کی اس طرح نفی کرتا ہے جیسے آگ چاندی کے کھوٹ کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ حدیث سیدنا زید بن ثابت، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا جابر، سیدنا ابوامامہ اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 3500
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من استطاع منكم ان لا يموت إلا بالمدينة فليمت بها، فإنه من يمت بها يشفع له، او يشهد له".-" من استطاع منكم أن لا يموت إلا بالمدينة فليمت بها، فإنه من يمت بها يشفع له، أو يشهد له".
سیدہ صفیہ بنت ابو عبید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مدینہ (‏‏‏‏منورہ) میں فوت ہونے کی طاقت رکھتا ہو، اسے چاہیئے کہ وہ مدینہ (‏‏‏‏منورہ) میں فوت ہو، کیونکہ جو یہاں فوت ہو گا، اس کی شفاعت کی جائے گی یا اس کی شہادت دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 3501
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إنها طيبة، وإنها تنفي الخبث، كما تنفي النار خبث الحديد".-" إنها طيبة، وإنها تنفي الخبث، كما تنفي النار خبث الحديد".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس آیت «فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ» تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو۔ (۴-النساء:۸۸) کے بارے میں کہا: جب صحابہ کرام غزوۂ احد سے واپس لوٹے تو وہ (‏‏‏‏منافقوں کے بارے میں) دو گروہوں میں بٹ گئے۔ ایک کا خیال تھا کہ ان کو قتل دیا جائے اور دوسرے کا خیال تھا کہ قتل نہ کیا جائے۔ ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: «فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ» تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو۔ } اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ (‏‏‏‏مدینہ) طیّبہ ہے، یہ خباثت کی نفی کرتا ہے، جیسے آگ لوہے کی میل کچیل صاف کر دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 3502
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" امرت بقرية تاكل القرى، يقولون: يثرب، وهي المدينة، تنفي الناس، كما ينفي الكير خبث الحديد".-" أمرت بقرية تأكل القرى، يقولون: يثرب، وهي المدينة، تنفي الناس، كما ينفي الكير خبث الحديد".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: مجھے ایسی بستی میں جانے کا حکم دیا گیا ہے جس (‏‏‏‏کے باسی) دوسری بستیوں پر غالب آ جائیں گے۔ لوگ اسے یثرب کہتے ہیں، جبکہ وہ مدینہ ہے، جو لوگوں سے برائیوں کو اس طرح دور کرتی ہے، جس طرح دھونکنی لوہے کی میل کچیل صاف کر دیتی ہے۔ ایک اور روایت میں ہے: لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ آدمی اپنے چچیرے بھائی یا کسی رشتہ دار کو یوں بلائے گا: (‏‏‏‏مدینہ کو چھوڑو اور) خوشحالی کی طرف آؤ، آسودگی کی طرف آؤ۔ لیکن مدینہ میں بسیرا کرنا ان کے لیے بہتر ہو گا۔ کاش انہیں اس حقیقت کا علم ہوتا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جب کوئی آدمی مدینہ سے بےرغبتی کرتے ہوئے نکل جائے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس سے بہترین فرد کو لے آئے گا۔ آگاہ رہو! مدینہ تو دھونکنی ہے جو خبیث لوگوں کو خارج کر دیتا ہے۔ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک مدینہ شر پسند لوگوں (‏‏‏‏کو جلاوطن کر کے ان کی) یوں نفی نہ کر دے گا جس طرح کہ بھٹی لوہے کی کھوٹ کو ختم کر دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 3503
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من اخاف اهل المدينة اخافه الله".-" من أخاف أهل المدينة أخافه الله".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اہل مدینہ کو ڈرایا، اللہ اس کو خوف دلائے گا۔
حدیث نمبر: 3504
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اللهم حبب إلينا المدينة كحبنا مكة او اشد، وصححها وبارك لنا في صاعها ومدها وانقل حماها فاجعلها بالجحفة".-" اللهم حبب إلينا المدينة كحبنا مكة أو أشد، وصححها وبارك لنا في صاعها ومدها وانقل حماها فاجعلها بالجحفة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو سیدنا ابوبکر اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہما بیمار ہو گئے، میں ان کے پاس گئی اور پوچھا: ابا جان! کیا حال ہے؟ بلال! کیسے ہو؟ وہ کہتی ہیں کہ جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیمار ہوتے تو کہا کرتے تھے: ہر کوئی صبح کے وقت اپنے اہل میں ہوتا ہے اور موت اس کے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہوتی ہے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جب بخار سے شفایاب ہوتے تو کمزور پنڈلی کو اٹھاتے اور گاتے ہوئے کہتے: ہائے کاش! مجھے یہ پتہ چل جائے کہ کیا میں ایک رات گزاروں گا وادی میں اور میرے اردگرد اذخر اور جلیل قسم کے گھاس ہوں گے میں مجنہ چشمے کے پانی پر جاؤں گا کیا مجھے شامہ اور طفیل پہاڑ نظر آئیں گے۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہم کو مدینہ سے مکہ کی مثل یا اس سے بھی زیادہ محبت کرنا نصیب فرما دے، اس کو بیماریوں سے پاک کر دے، ہمارے مد اور صاع میں برکت فرما اور اس میں پائے جانے والے بخار کو جحفہ میں منتقل کر دے۔ مسند احمد کی روایت میں ہے: جب جحفہ میں کوئی بچہ پیدا ہوتا تو بلوغت سے پہلے ہی بخار اسے پچھاڑ دیتا تھا۔
2302. مدینہ منورہ کے لیے برکت کی دعا
“ मदीना मुनव्वरा के लिए बरकत की दुआ ”
حدیث نمبر: 3505
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (اللهم! اجعل بالمدينة ضعفي ما جعلت بمكة من البركة).- (اللهمَّ! اجعل بالمدينةِ ضِعْفي ما جعلتَ بمكَّةَ من البَركةِ).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو نے مکہ میں جو برکت نازل فرمائی اس کا دوگنا مدینہ میں نازل فرما دے۔

Previous    30    31    32    33    34    35    36    37    38    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.