سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
अख़लाक़, नेकी करना और रहमदिली
1656. اللہ تعالیٰ کی طرف سے مہلت کا انجام
“ अल्लाह तआला की ओर से दी गई आसानी का नतीजा ”
حدیث نمبر: 2486
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن الله ليملي للظالم، حتى إذا اخذه لم يفلته. قال: ثم قرا: ﴿ وكذلك اخذ ربك إذا اخذ القرى وهي ظالمة إن اخذه اليم شديد﴾).- (إنَّ اللهَ ليُملي للظّالمِ، حتى إذا أخذه لم يُفْلِتْه. قال: ثم قرأ: ﴿ وكذلك أخذُ ربِّك إذا أخذ القُرى وهي ظالمةٌ إن أخذه أليم شديد﴾).
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا رہتا ہے اور جب اس کو پکڑنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جا سکتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی یہ آیت پڑھی: اور اسی طرح تیرے پروردگار کی پکڑ ہے، جب وہ ظلم کرنے والی بستیوں کو پکڑتا ہے، بلاشبہ ا‏‏‏‏س کی پکڑ سخت درد ناک ہے۔
1657. گفتگو میں تصنع
“ मुंह बनाकर बातचीत करना ”
حدیث نمبر: 2487
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن الله لا يحب هذا وضربه (¬1) ؛ يلوون السنتهم للناس لي البقرة لسانها بالمرعى! كذلك يلوي الله السنتهم ووجوههم في النار).- (إنّ الله لا يحبّ هذا وضَرْبَهُ (¬1) ؛ يلوُون ألسنتَهم للنّاس ليّ البقرة لسانَها بالمرعى! كذلك يلوي الله ألسنتهم ووجوهَهم في النّارِ).
سیدنا واثلہ بن اسقع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں اصحاب صفہ میں سے تھا، میں نے دیکھا ہمارا یہ حال تھا کہ ہم میں سے کسی شخص کے پاس مکمل لباس نہیں تھا اور گرد و غبار اور میل کچیل کی وجہ سے پسینے سے ہمارے جسم پر لکیریں پڑ جاتی تھیں۔ (‏‏‏‏ایک دن) اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: فقراء مہاجرین کے لیے خوشخبری ہو۔ ہمارے پاس اچانک ایک اچھے لباس والا آدمی آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو کلام بھی ارشاد فرماتے، وہ تکلفاً آپ کی کلام سے افضل کلام کرتا۔ جب وہ چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اس کو اور اس جیسے شخص کو ناپسند کرتا ہے۔ جو چراگاہ میں (‏‏‏‏چرنے والی) گائیوں کی طرح اپنی زبانوں کو لوگوں کے لیے مروڑتے ہیں، اللہ تعالیٰ بھی ان کے چہروں اور زبانوں کو آگ میں مروڑے گا۔
1658. جہنمی اور جنتی لوگوں کی صفات
“ जहन्नमी ओर जन्नती लोगों की विशेषताएं ”
حدیث نمبر: 2488
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن اهل النار كل جعظري جواظ مستكبر جماع مناع، واهل الجنة الضعفاء المغلوبون".-" إن أهل النار كل جعظري جواظ مستكبر جماع مناع، وأهل الجنة الضعفاء المغلوبون".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بدمزاج (‏‏‏‏و بدخلق)، اکڑ کر چلنے والا، متکبر، بہت زیادہ مال جمع کرنے والا اور بہت زیادہ بخل کرنے والا سب جہنمی لوگ ہیں اور کمزور اور مغلوب لوگ جنتی ہیں۔
1659. ہر عروج کو زوال ہے
“ हर उठान में गिरावट है ”
حدیث نمبر: 2489
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن حقا على الله: ان لا يرفع شيئا من الدنيا إلا وضعه).- (إنّ حقاً على الله: أن لا يرفع شيئاً من الدنيا إلا وضعه).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی، اس کو عضبا کہا جاتا تھا اور کوئی (‏‏‏‏دوسری اونٹنی) اس سے آگے نہیں گزر سکتی تھی۔ ایک بدو اپنے اونٹ پر آیا، وہ ا‏‏‏‏س سے آگے نکل گیا، یہ بات مسلمانوں پر بڑی گراں گزری، وہ کہنے لگے کہ عضبا تو پیچھے رہ گئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ اللہ پر حق ہے کہ وہ دنیا میں جس چیز کو رفعت عطا کرے، اسے پست بھی کرے۔
1660. مؤمنانہ صفات اور منافقانہ خصائل اور دونوں کے تقاضے
“ मोमिन की अच्छाइयां और मुनाफ़िक़ की बुराइयां ”
حدیث نمبر: 2490
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن الحياء، والعفاف، والعي- عي اللسان لا عي القلب- والفقه (¬1): من الإيمان، وإنهن يزدن في الآخرة وينقصن من الدنيا، وما يزدن في الآخرة اكثر مما ينقصن من الدنيا. وإن الشح والفحش والبذاء من النفاق، وإنهن ينقصن من الآخرة، ويزدن في الدنيا، وما ينقصن من الآخرة اكثر مما يزدن من الدنيا).- (إن الحياء، والعفاف، والعيّ- عيّ اللسان لا عيّ القلب- والفقه (¬1): من الإيمان، وإنّهن يزدن في الآخرة وينقصْن من الدّنيا، وما يزدن في الآخرة أكثر مما ينقصْن من الدنيا. وإن الشحّ والفحش والبذاء من النفاق، وإنّهن ينقصْن من الآخرة، ويزدن في الدنيا، وما ينقصْن من الآخرة أكثر مما يزدن من الدنيا).
ایاس بن معاویہ بن قرۃ مزنی اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا قرہ بن مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، حیا کا تذکرہ ہونے لگا۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا حیا بھی دین کا حصہ ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ حیا، پاک دامنی، عجز و عاجزی اور سمجھ بوجھ ایمان سے ہیں (‏‏‏‏عجز و عاجزی سے مراد زبان کا عجز ہے، نہ کہ دل کا)۔ ان امور سے آخرت (‏‏‏‏کے معاملے) میں جو اضافہ ہوتا ہے وہ دنیا میں ہونے والی کمی سے زیادہ ہے۔ بلاشبہ بخل، بدکاری اور بدگوئی نفاق میں سے ہے، یہ چیزیں آخرت کا نقصان کرتی ہیں اور دنیا میں زیادتی کرتی ہیں۔ لیکن ان امور سے آخرت (‏‏‏‏کے معاملے) میں ہونے والی کمی دنیا میں ہونے والے اضافے سے زیادہ ہے۔ ایاس نے کہا: میں نے یہ حدیث عمر بن عبدالعزیز سے بیان کی، پھر ان کے حکم پر اس کی املا کی، پھر انہوں نے یہ حدیث اپنے خط سے لکھی، پھر جب انہوں نے ہمیں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں تو وہ خط ان کی ہتھیلی میں تھا، ا‏‏‏‏س کو رکھا نہیں تھا۔
1661. والدین کے حق میں اولاد کی دعا کی برکتیں
“ माता-पिता के लिए बच्चों की दुआ की बरकत ”
حدیث نمبر: 2491
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن الرجل لترفع درجته في الجنة، فيقول: انى (لي) هذا؟ فيقال: باستغفار ولدك لك".-" إن الرجل لترفع درجته في الجنة، فيقول: أنى (لي) هذا؟ فيقال: باستغفار ولدك لك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ ایک آدمی کا جنت میں درجہ بلند کیا جاتا ہے، وہ کہتا ہے، یہ مجھے کیسے مل گیا؟ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏جواباً) کہا جاتا ہے: تیرے بچے کا تیرے حق میں استغفار کرنے کی وجہ سے۔
1662. دلوں کو دلوں سے راہ ہوتی ہے
“ दिल से दिल तक रस्ता होता है ”
حدیث نمبر: 2492
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن الروح لتلقى الروح (وفي رواية: اجلس واسجد واصنع كما رايت). قاله لخزيمة بن ثابت).- (إنَّ الرَوحَ لتلقى الروحَ (وفي رواية: اجلس واسجد واصنع كما رأيتَ). قاله لخُزيمة بن ثابت).
سیدنا عمارہ بن خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس کے باپ نے کہا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہا ہوں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز کی خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناً روح، روح سے ملاقات کرتی ہے۔ ایک روایت میں ہے: بیٹھ اور سجدہ کر اور اس طرح کر جس طرح تو نے دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اس طرح جھکایا (‏‏‏‏ اس کیفیت کو بیان کرنے کے لیے عفان نے اپنا سر پیچھے کی طرف کیا)، پھر ا‏‏‏‏س نے اپنی پیشانی رسول اللہ کی پیشانی پر رکھی۔
1663. مسئولیت و امارت
“ ज़िम्मेदारी और सरदारी ”
حدیث نمبر: 2493
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن صاحب السلطان على باب عنت؛ إلا من عصم الله عز وجل).- (إنِّ صاحب السٌّلطان على باب عنتٍ؛ إلاّ من عصم اللهُ عزّ وجلّ).
حمید سے روایت ہے، وہ ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو لشکر کا امیر مقرر کیا، وہ چلا گیا اور جب آپ کی طرف واپس لوٹا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ‏‏‏‏تم نے امارت کو کیسا پایا؟ اس نے کہا: بس میں بعض لوگوں کی طرح ہی رہا، ‏‏‏‏جب میں سوار ہوتا تو وہ بھی سوار ہو جاتے اور جب میں اترتا تو وہ بھی اتر جاتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بےشک امیر راہ گناہ پر ہوتا ہے، مگر جس کو اللہ تعالیٰ بچا لے۔ اس آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! میں (‏‏‏‏آئندہ) آپ کا عامل بنوں گا نہ کسی اور کا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہونے لگیں۔
1664. بندگان خدا کا صبر و تحمل اور رحم و کرم
“ अल्लाह के बंदों का सब्र ، सहनशीलता और रहम दिली ”
حدیث نمبر: 2494
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن عبدا من عباد الله بعثه الله إلى قومه؛ فكذبوه وشجوه، فكان يمسح الدم عن جبهته ويقول: اللهم! اغفر لقومي؛ فإنهم لا يعلمون).- (إِِنَّ عبداً مِن عبادِ الله بعثهَُ الله إلى قومهِ؛ فكذَّبُوه وشجُّوه، فكان يمسحُ الدم عن جبهته ويقول: اللهمَّ! اغفر لقومي؛ فإِنَّهم لا يعلمون).
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام جعرانہ پر حنین کا مال غنیمت تقسیم کیا، صحابہ نے آپ کے اردگرد بہت بھیڑ کر دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الله کے بندوں میں سے ایک بندہ تھا، اللہ نے اسے اس کی قوم کی طرف بھیجا، انہوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کا سر پھوڑ دیا۔ وہ اپنی پیشانی سے خون صاف کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا: اے اللہ میری قوم کو معاف کر دے کیونکہ وہ جانتے نہیں ہیں۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا کہ اب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس آدمی کی نقل اتارتے ہوئے اپنی پیشانی پونچھ رہے تھے۔
1665. اللہ اور اس کے رسول کا محبوب بننا کیسے ممکن ہے؟
“ अल्लाह और उसके रसूल का प्रिय होना कैसे संभव है ? ”
حدیث نمبر: 2495
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن كنتم تحبون ان يحبكم الله ورسوله فحافظوا على ثلاث خصال: صدق الحديث، واداء الامانة، وحسن الجوار".-" إن كنتم تحبون أن يحبكم الله ورسوله فحافظوا على ثلاث خصال: صدق الحديث، وأداء الأمانة، وحسن الجوار".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بحرین سے آنے والے مہمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا، وہ آپ کے وضو کے پانی کی طرف لپکے، ا‏‏‏‏س میں سے انہوں نے جو پانی پایا، پی لیا اور جو زمین پر گرا ہوا تھا ا‏‏‏‏سے اپنے چہروں، سروں اور سینوں پر مل لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ا‏‏‏‏ن سے پوچھا: کس چیز نے تم کو ایسا کرنے پر اکسایا ہے؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کی محبت نے۔ شاید (‏‏‏‏محبت کے اسی انداز کی بنا پر) اللہ تعالیٰ ہم سے محبت کرنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم پسند کرتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول تم سے محبت کریں تو ان تین خصلتوں کی حفاظت کرو: (‏‏‏‏‏‏‏‏١) سچی بات (‏‏‏‏ ‏٢) امانت کی ادائیگی اور (‏‏‏‏٣) اچھا پڑوسی بننا۔ (‏‏‏‏یاد رہے کہ) پڑوسی کو تکلیف دینا نیکیوں کو اس طرح زائل کرتا ہے جس طرح سورج برف کو زائل کر دیتا ہے۔

Previous    11    12    13    14    15    16    17    18    19    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.