سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مہلت کا انجام
حدیث نمبر: 2486
- (إنَّ اللهَ ليُملي للظّالمِ، حتى إذا أخذه لم يُفْلِتْه. قال: ثم قرأ: ﴿ وكذلك أخذُ ربِّك إذا أخذ القُرى وهي ظالمةٌ إن أخذه أليم شديد﴾).
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا رہتا ہے اور جب اس کو پکڑنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جا سکتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی یہ آیت پڑھی: اور اسی طرح تیرے پروردگار کی پکڑ ہے، جب وہ ظلم کرنے والی بستیوں کو پکڑتا ہے، بلاشبہ اس کی پکڑ سخت درد ناک ہے۔