كتاب صلاة العيدين کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل 17. بَابُ: الْخُطْبَةِ عَلَى الْبَعِيرِ باب: اونٹ پر سوار ہو کر خطبہ دینے کا بیان۔
ابو کاہل احمسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ایک اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ دے رہے تھے اور ایک حبشی اونٹنی کی نکیل تھامے ہوئے تھا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الإقامة 158 (1284، 1285)، (تحفة الأشراف: 12142)، مسند احمد 4/306 (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|