كتاب صلاة العيدين کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل 11. بَابُ: عَدَدِ صَلاَةِ الْعِيدَيْنِ باب: عیدین کی نماز کی رکعات کا بیان۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عید الاضحی کی نماز دو رکعت ہے، عید الفطر کی نماز دو رکعت ہے، مسافر کی نماز دو رکعت ہے، اور جمعہ کی نماز دو رکعت ہے۔ اور یہ سب (دو دو رکعت ہونے کے باوجود) بزبان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکمل ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1421 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|