كتاب صلاة العيدين کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل 4. بَابُ: اعْتِزَالِ الْحُيَّضِ مُصَلَّى النَّاسِ باب: حائضہ عورتیں مصلیٰ (عیدگاہ) سے الگ رہیں۔
محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اور میں نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (ایسا ایسا کہتے ہوئے) سنا ہے؟ اور وہ جب بھی آپ کا ذکر کرتیں تو کہتیں: میرے باپ آپ پر فدا ہوں، (انہوں نے کہا: ہاں) آپ نے فرمایا: ”بالغ لڑکیوں کو اور پردہ والیوں کو بھی (عید کی نماز کے لیے) نکالو تاکہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک رہیں، اور حائضہ عورتیں مصلیٰ (عید گاہ) سے الگ تھلگ رہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العیدین 15 (974)، صحیح مسلم/العیدین 1 (890)، سنن ابی داود/الصلاة 247 (1137)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 165 (1308)، (تحفة الأشراف: 18095) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|