كتاب صلاة العيدين کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل 12. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الْعِيدَيْنِ بِـ {ق} وَ {اقْتَرَبَتْ} باب: عیدین میں سورۃ ”قٓ“ اور سورۃ ”اقتربت“ پڑھنے کا بیان۔
عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ (ایک دفعہ) عید کے دن عمر رضی اللہ عنہ نکلے تو انہوں نے ابوواقد لیثی سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آج کے دن کون سی (سورتیں) پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: سورۃ ”قٓ“ اور سورۃ ”اقتربت“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/العیدین 3 (891)، سنن ابی داود/الصلاة 252 (1154)، سنن الترمذی/الصلاة 268 (الجمعة 33) (534، 535)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 157 (1282)، موطا امام مالک/العیدین 4 (8)، مسند احمد 5/217، 219 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|