كتاب الاستسقاء کتاب: بارش طلب کرنے کے احکام و مسائل 15. بَابُ: الْقَوْلِ عِنْدَ الْمَطَرِ باب: بارش کے وقت کی دعا کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش ہوتی تو کہتے: «اللہم اجعله صيبا نافعا» ”اے اللہ! خوب برسا اور اسے فائدہ مند بنا“۔
تخریج الحدیث: «وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأدب 113 (5099) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الدعاء 21 (3889) مطولاً، (تحفة الأشراف: 16146)، مسند احمد 6/41، 90، 119، 137، 138، 166، 190، 222 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|