كتاب الاستسقاء کتاب: بارش طلب کرنے کے احکام و مسائل 6. بَابُ: تَقْلِيبِ الإِمَامِ الرِّدَاءَ عِنْدَ الاِسْتِسْقَاءِ باب: استسقاء کے وقت امام کے چادر پلٹنے کا بیان۔
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے لیے نکلے، تو آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اور اپنی چادر پلٹی۔
تخریج الحدیث: «انظر رقم: 1506 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|