كتاب الاستسقاء کتاب: بارش طلب کرنے کے احکام و مسائل 8. بَابُ: رَفْعِ الإِمَامِ يَدَهُ باب: (استسقاء کے لیے دعا مانگتے وقت) امام کے ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو استسقاء میں دیکھا کہ آپ قبلہ رخ ہوئے، آپ نے اپنی چادر پلٹی، اور (دعا مانگنے کے لیے) اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1506 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|