كتاب الاستسقاء کتاب: بارش طلب کرنے کے احکام و مسائل 7. بَابُ: مَتَى يُحَوِّلُ الإِمَامُ رِدَاءَهُ باب: امام کب اپنی چادر پلٹے؟
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جائے نماز کی طرف) نکلے، تو آپ نے استسقاء کی نماز پڑھی، اور جس وقت آپ قبلہ رخ ہوئے اپنی چادر پلٹی۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1506 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|