كتاب القبلة کتاب: قبلہ کے احکام و مسائل 15. بَابُ: الصَّلاَةِ فِي قَمِيصٍ وَاحِدٍ باب: ایک قمیص میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں شکار پر جاتا ہوں اور میرے جسم پر سوائے قمیص کے کچھ نہیں ہوتا، تو کیا میں اس میں نماز پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں پڑھ لو) اور اس میں ایک تکمہ لگا لو گرچہ کانٹے ہی کا ہو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 81 (632)، (تحفة الأشراف: 4533)، مسند احمد 4/49، 54 (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|