كتاب القبلة کتاب: قبلہ کے احکام و مسائل 24. بَابُ: الصَّلاَةِ فِي النَّعْلَيْنِ باب: جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
ابوسلمہ (ان کا نام سعید بن یزید بصریٰ ہے اور وہ ثقہ ہیں) کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں میں نماز پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں (پڑھتے تھے)۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 24 (386)، اللباس 37 (5850)، صحیح مسلم/المساجد 14 (555)، سنن الترمذی/الصلاة 177 (400)، مسند احمد 3/100، 166، 189، سنن الدارمی/الصلاة 103 (1417)، (تحفة الأشراف: 866) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|