كتاب القبلة کتاب: قبلہ کے احکام و مسائل 23. بَابُ: الصَّلاَةِ فِي الْخُفَّيْنِ باب: موزوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
ہمام کہتے ہیں کہ میں نے جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا پھر پانی منگایا، اور وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر وہ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی، تو اس کے بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 118 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|