كتاب القبلة کتاب: قبلہ کے احکام و مسائل 5. بَابُ: الأَمْرِ بِالدُّنُوِّ مِنَ السُّتْرَةِ باب: سترہ سے قریب رہنے کا حکم۔
سہل بن ابو حثمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سترہ کی طرف (رخ کر کے) نماز پڑھے، تو اس سے قریب رہے کہ شیطان اس کی نماز باطل نہ کر سکے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 107 (695)، (تحفة الأشراف: 4648)، مسند احمد 4/2 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|