كتاب القبلة کتاب: قبلہ کے احکام و مسائل 11. بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الصَّلاَةِ، إِلَى الْقَبْرِ باب: قبر کی جانب (رخ کر کے) نماز پڑھنے سے ممانعت کا بیان۔
ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ تم قبروں کی طرف (رخ کر کے) نماز پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجنائز 33 (972)، سنن ابی داود/الجنائز 77 (3229)، سنن الترمذی/الجنائز 57 (1050، 1051)، (تحفة الأشراف: 11169)، مسند احمد 4/135 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|