الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:405
405- سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص سترہ کی جانب رخ کرکے نماز ادا کرلے، تو وہ اس کے قریب رہے، تو شیطان اس کی نماز کو منقطع نہیں کرے گا۔“ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:405]
فائدہ:
نیز جب کوئی سترہ کے بغیر نماز پڑھتا ہے تو شیطان اس کی نماز توڑ دیتا ہے۔ مذکورہ مسند حمیدی کی حد یث صحیح ہے۔ رواه أبو داود (695)، والنسائي (748) وصححه ابن خزيمة (803) وابن حبان (2373)، والحاكم (1/ 251)، وقال: «صـحـيـح عـلى شرط الشيخين» والنووى [خلاصة الاحكام 1732]
وقـال الـعـقيلي: «وهذا ثابت الضعفاء» 4/ 196 و قـال ابـن عبـد البر: ”حديث حسن“ التمهيد 4/ 195 وقـال ابـن الـقـيـم: ”رجـال إسناده رجال مسلم [تـهـذيـب الـسـنـن ـ وصـحـحـه الالباني] [الصحيحة 1373 صحيح ابي داود 692] والاعظمي [الجامع الكامل ح: 2546]، و نبيل بن منصور [انيس السارى: 39/1]
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز سترہ کے قریب ہو کر پڑھنی چاہیے ورنہ خطرہ ہے کہ شیطان سترہ کے بغیر نماز پڑھنے والے کی نماز توڑ دے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سترہ کا اہتمام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 405