كتاب المياه کتاب: پانی کے احکام و مسائل 13. بَابُ: الْقَدْرِ الَّذِي يَكْتَفِي بِهِ الإِنْسَانُ مِنَ الْمَاءِ لِلْوُضُوءِ وَالْغُسْلِ باب: وضو اور غسل میں انسان کے لیے کتنا کتنا پانی کافی ہے؟
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو کرتے تھے، اور پانچ مد سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 73 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حدیث میں لفظ «مکوک» سے مراد «مُد» ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد پانی سے وضو، اور ایک صاع کے برابر پانی سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 44(92)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 1(268)، مسند احمد (6/121، 234، 238، 249)، (تحفة الأشراف 17854) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو، اور ایک صاع سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 17837)، مسند احمد 6/270 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|