كتاب المياه کتاب: پانی کے احکام و مسائل 9. بَابُ: سُؤْرِ الْحَائِضِ باب: حائضہ کے جھوٹے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اپنے دانتوں سے ہڈی سے گوشت نوچتی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا منہ مبارک وہیں رکھتے جہاں میں نے رکھا ہوتا، اور میں حائضہ ہوتی تھی، اور میں برتن سے پانی پیتی تھی تو آپ اپنا منہ مبارک اسی جگہ رکھتے جہاں میں رکھا ہوتا، اور میں حائضہ ہوتی۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 70 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|