كتاب المياه کتاب: پانی کے احکام و مسائل 12. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي فَضْلِ الْجُنُبِ باب: جنبی کے بچے ہوئے پانی کے استعمال کی رخصت کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرتی تھیں ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 72 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس میں اور اس سے پہلے والی حدیث میں تعارض ہے، دونوں میں تطبیق اس طرح سے دی جاتی ہے کہ نہی والی روایت کو نہی تنزیہی پر محمول کیا جاتا ہے، اور اس حدیث کو بیان جواز پر۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|