كتاب المياه کتاب: پانی کے احکام و مسائل 10. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي فَضْلِ الْمَرْأَةِ باب: عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی کے استعمال کی رخصت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مرد اور عورتیں دونوں ایک ساتھ وضو کرتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 71 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ظاہر ہے دونوں میں سے کوئی ایک دوسرے سے پہلے فارغ ہوتا، اور پانی دوسرے کے لیے بچ جاتا تو اگر یہ جائز نہ ہوتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|