كتاب الفرائض کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 1. بَابُ: الْحَثِّ عَلَى تَعْلِيمِ الْفَرَائِضِ باب: علم فرائض (میراث) سیکھنے سکھانے کی ترغیب۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوہریرہ! علم فرائض سیکھو اور سکھاؤ، اس لیے کہ وہ علم کا آدھا حصہ ہے، وہ بھلا دیا جائے گا، اور سب سے پہلے یہی علم میری امت سے اٹھایا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13658، ومصباح الزجاجة: 964)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الفرائض 2 (2091) (ضعیف)» (حفص بن عمر ضعیف ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 1456)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|