كتاب الفرائض کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 12. بَابُ: تَحُوزُ الْمَرْأَةُ ثَلاَثَ مَوَارِيثَ باب: عورت تین آدمیوں کا ترکہ پاتی ہے۔
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت تین میراث حاصل کرتی ہے، ایک تو اپنے اس غلام یا لونڈی کی میراث جس کو وہ آزاد کرے، دوسرے اس بچے کی میراث جس کو راستہ میں لاوارث پا کر پرورش کرے، تیسرے اس بچے کی میراث جس پر اپنے شوہر سے لعان کرے“۔ محمد بن یزید کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہشام کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الفرائض 9 (2906)، سنن الترمذی/الفرائض 23 (2115)، (تحفة الأشراف: 11744)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/490، 4/106، 107) (ضعیف)» (سند میں عمر بن رؤبہ التغلبی کی وجہ سے ضعف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|